وزیراعلیٰ بلوچستان کا کام کے مقامات پرحفاظت و صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

کوئٹہ (اولس نیوز ) کسی بھی معاشرے کی ترقی محفوظ، صحت مند اور باوقار افرادی قوت سے جڑی ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ورک پلیس پر تحفظ اور صحت کے مضبوط معیارات کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں مزدوروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

صنعتی اداروں میں سیفٹی آلات کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزدور کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، محفوظ کارکن ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

صنعتی شعبے کے مالکان مزدوروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ورک پلیس سیفٹی کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

صوبائی حکومت مزدوروں کے تحفظ، صحت اور محفوظ ورکنگ ماحول کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں