مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری

مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری

لاہور (اولس نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد مزید مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکیم کی پیش رفت اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے ہیں، جبکہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جاچکے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو اسکیم کے تحت قرضے کی دوسری قسط بھی فراہم کردی گئی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 22 ارب 29 کروڑ روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوچکی ہیں، جبکہ درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری کے بعد اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم میں مزید افراد کی شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں