پی ٹی آئی کارکنان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی تھری ایم پی او (3-MPO) کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا ہے، جہاں اس حوالے سے دائر 48 متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جمعرات کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہوں گے۔

درخواستوں کا تعلق پشاور ہائی کورٹ کے اس عبوری حکم سے ہے جس کے ذریعے فریقین کو گرفتاریوں سے روکا گیا تھا۔ اس حکم کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت جمعرات کو ان 48 متفرق درخواستوں پر سماعت کرے گی، جس کے دوران پشاور ہائی کورٹ کے عبوری حکم اور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں