پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی صدر وڈیرہ امان اللہ خان ناصر نے اپنے بیان میں واضع کیا کہ ھمارے یونین نے ھمیشہ ھر تنظیم کے جائز مطالبات کو صرف تسلیم نہیں کیا بلکہ ساتھ بھی دیا لیکن افسوس سے کہنا پڑھتا ھے کہ ٹرک ایسوسی ایشن کا تمام صوبہ میں رویہ کچھ اور ھے اور دکی کے ساتھ کچھ اور ھے دکی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے باوجود اس کے کہ لوڈنگ کے لحاظ سے دکی تمام ضلعوں سے سبقت پر ھے اور اکثر اوقات میں ھم نے ٹرک ایسوسی ایشن کے ساتھ وہاں بھی ساتھ دیا جہاں ھم پر کچھ فرض بھی نہیں تھاحال ھی میں ان تمام ٹرکوں کا ازالہ کیا گیا جو کے دھشت گردوں کے نظر ھوگئے تھے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑھتا ھے کہ مائنز ایسوسی ایشن وہ کارکردگی اپنے پلڑے میں ڈال رھی ھے انشاءاللہ ھم نے یہ عزم کیا ھے کہ اب مزید سوتیلی ماں جیسا سلوک برادش نہیں کیا جائے گا چائیے اس کے لئے جو بھی قیمت اداء کرنا پڑے ھم ٹرک ایسوسی ایشن کے بالائی حکام سے بھی یہی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ذیلی تنظیم کو تاکید کرے اور تمام ضلعوں کی طرح دکی کے عوام سے بھی تعاون کرے
دکی کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹرک ایسوسی ایشن رویہ تبدیل کرے: امان اللہ خان ناصر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




