اسلام آباد: صحافی شاہد میتلا کو منگل کی شب وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 6 سے گرفتار کر لیا گیا۔ بدھ کے روز انہیں اسلام آباد کے سول جج و اسپیشل مجسٹریٹ این سی سی آئی اے ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق شاہد میتلا کی گرفتاری کوئٹہ میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر درج مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔
شاہد میتلا نیوز ون، پی ٹی وی نیوز، اے آر وائی نیوز اور بول سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ انہیں صحافت کے شعبے میں تقریباً 20 سال کا تجربہ حاصل ہے۔