تربت: ہائی وولٹیج تار گرنے سے خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

تربت میں گھر پر ہائی وولٹیج تار گرنے سے خاتون جاں بحق، باپ اور بھائی زخمی

تربت( اولس نیوز ) بلوچستان کے شہر تربت میں بجلی کا ہائی وولٹیج تار گھر پر گرنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا باپ اور بھائی زخمی ہوگئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آبسر کے قریب واسطو بازار میں پیش آیا، جہاں بجلی کا ہائی وولٹیج تار ایک گھر پر گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ گھر میں موجود اس کے والد اور بھائی بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں