جھل مگسی نامعلوم افراد کے ہاتھوں تین نوجوان اغواء

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں نامعلوم افراد تین مقامی نوجوانوں کو اغواء کرکے لے گئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کوٹڑہ کی حدود میں کوٹڑہ ندی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد تین نوجوانوں ریاض احمد ولد حمید ایلتازئی، تریل ولد بشیر احمد لاشاری اور طارق ولد سائینداد لاشاری کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی نوجوانوں کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں