سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
سوات ( اولس نیوز ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں نے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر کھلی جگہوں کا رخ کیا۔