کوئٹہ: متعدد سیاسی جماعتوں اور آل تاجر انجمن کے مشترکہ اعلان کے مطابق کل بروز جمعرات 19 نومبر 2026 کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، جس کے باعث تمام بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
اعلان کے مطابق صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔
احتجاج کی وجوہات میں صوبے میں بدامنی، معاشی بحران، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت پر پابندیاں، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریوں کے معاملات شامل ہیں۔
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے عوام اور تاجروں سے ہڑتال میں تعاون کی اپیل کی ہے۔