ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 156 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث قومی خزانے کو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 156 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر کے لیے مقرر کردہ ایک ہزار 131 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 975 ارب روپے جمع کیے ہیں۔
ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے کے باعث مزید 40 ارب روپے وصول ہو سکتے ہیں۔
اس اضافی وصولی کے باوجود اکتوبر کے ماہانہ ٹیکس ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں