کوئٹہ: محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے منسلک بتائے جانے والے ایکسن فرید اور ایس ڈی او امین عمرانی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے دونوں افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم تاحال ان کا سراغ نہیں مل سکا اور دونوں مبینہ طور پر روپوش ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے، جبکہ مزید شواہد سامنے آنے پر قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

