محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان میں 2 ارب 15 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں

کوئٹہ: محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان میں 2 ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے معاملے کی چھان بین کے لیے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سے مختلف منصوبوں، فنڈز کے استعمال، اخراجات اور متعلقہ مالی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تحقیقاتی عمل کے دوران فنڈز کے اجرا اور استعمال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات میں بے ضابطگی ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں