کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے ہزار گنجی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
NCCIA کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی شکایت پر درج مقدمہ FIR نمبر 158/2026 کے تحت کی گئی۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 16 BVS ڈیوائسز، متعدد موبائل فونز، مختلف SIM کارڈز اور 4 لیپ ٹاپس قبضے میں لیے گئے۔
NCCIA کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
نوٹ: ملزم پر عائد الزامات تفتیشی ادارے کے مؤقف پر مبنی ہیں؛ حتمی ذمہ داری کا تعین عدالت کرے گی۔
کوئٹہ: NCCIA کی کارروائی، ایک شخص گرفتار، مختلف آلات اور موبائل فونز برآمد




