پسنی: مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ پسنی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پسنی: مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، 2 جاں بحق، 4 زخمی




