مئی بروز اتوار سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر حنیف لونی کی صدارت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی بلوچستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں واضح طور پر اعلان کیا گیا کہ نام نہاد مخصوص اور قابض ٹولے کی طرف سے بنائی گئی غیر جمہوری، غیر آئینی نام نہاد کابینہ کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی اختیار، مینڈیٹ اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ ٹولہ اور نام نہاد کابینہ کسی بھی ینگ ڈاکٹر کو تنظیم سے نکالنے کا مجاز نہیں، نہ ہی ایسا کوئی غیر آئینی اقدام قابل قبول ہوگا۔ YDA بلوچستان کسی فرد، گروہ یا ٹولے کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ بلوچستان کے ہزاروں ینگ ڈاکٹرز کی مشترکہ امانت ہے۔
ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ : اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے، اور جعلی بیانات ان کی بوکھلاہٹ، کمزوری اور جمہوری عمل سے فرار کا واضح ثبوت ہیں۔ ہم ان ہتھکنڈوں سے نہ مرعوب ہوں گے، نہ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹیں گے۔ ہماری جدوجہد آئینی، پرامن اور جمہوری بنیادوں پر جاری رہے گی یہاں تک کہ YDA بلوچستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے ایک حقیقی، نمائندہ اور آئینی کابینہ قائم کریں گے۔
نام نہاد کابینہ کسی بھی ینگ ڈاکٹر کو تنظیم سے نکالنے کا مجاز نہیں، نہ ہی ایسا کوئی غیر آئینی اقدام قابل قبول ہوگا۔


