قلعہ عبداللہ (سٹاپ رپورٹر ) میزئ اڈہ میں پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
مظاہرے سے خطاب کرنے والوں میں ضلع ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری ملک عبیداللہ کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عنایت اللہ اچکزئی اور ضلعی سیکریٹری ڈاکٹر محمود کاکڑ ضلعی سنیرمعاون رمضان کاکڑ سید احمد کاکڑ زکریا خان کاکڑ ملک عبد الخالق کاکڑشامل تھے۔
مقررین نے کہا کہ اگر مہنگائی میں کمی نہ لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
میزئ اڈہ میں پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ




