ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعے کا نوٹس

کوئٹہ(اولس نیوز ) ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، اور مظاہرین نے مغربی بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے، جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ بلو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔
حکومت کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مظاہرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلد از جلد صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہزار گنجی فائرنگ واقعے پر نوٹس، محکمہ داخلہ اور آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی

واقعے کی شدید مذمت، بزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی

ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

امن دشمن عناصر کو معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں