بلوچستان میں گندم سستی، مل آٹے کی قیمت میں کمی

کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث مل آٹے کے نرخ بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اس وقت مل آٹے کی قیمت تقریباً 11,600 روپے فی 100 کلو گرام بتائی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئی گندم آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی جس کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

تاجروں اور فلور ملز سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ نئی فصل کی آمد کے بعد آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 100 کلو آٹے کی قیمت کم ہو کر تقریباً 10,000 روپے تک آ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کی نئی فصل کی وافر سپلائی مارکیٹ میں آنے سے آٹے کے نرخوں میں استحکام اور مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں