لیکمبا مسجد کو رمضان المبارک کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر دھمکی آمیز تحریر اور نفرت انگیز پوسٹر موصول ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد مقامی مسلم برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے کہ مسجد کو اس نوعیت کا مواد بھیجا گیا ہے۔ مسلم رہنماؤں نے اس عمل کو شرانگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ بعض خاندان اپنے بچوں کے ہمراہ مسجد میں نماز اور رمضان کی عبادات میں شرکت سے ہچکچا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد مسجد انتظامیہ نے حکام سے حفاظتی انتظامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عبادت کی آزادی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔




