بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم ابتدائی رپورٹ میں زلزلے کی گہرائی اور مرکز سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں