شہداء کے لواحقین سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات، تعزیت و فاتحہ خوانی، شہید جوانوں کے بچوں سے خصوصی ملاقات، پیار و شفقت کا اظہار
حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
مروجہ پالیسی کے تحت پولیس شہداء کے لواحقین کو فوری مالی معاونت کے ساتھ دو دو سرکاری ملازمتیں دینے کے احکامات
پولیس شہداء کے لواحقین کو ایک ملازمت محکمہ پولیس اور ایک کسی دوسرے محکمے میں دی جائے گی
سریاب تھانے کو شہید اے ایس آئی محمود الرحمن کے نام سے منسوب کرنے کا حکم ،
شہداء کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے لواحقین کو گھر کی تعمیر کے لیے 55 لاکھ روپے اور حسب ضرورت وسائل فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت اور بلوچستان کے عوام شہداء کے خون کے قرض دار ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہم اپنے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہندوستان کے ایماء پر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
مقدس خون کا حساب لیا جائے گا دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
31 جنوری کے دہشت گردی کے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
تحقیقاتی ٹیمیں 7 دن کے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




