کوئٹہ،لیاقت بازار مارکیٹ کی آگ بجانے میں 13 گاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں 70 افراد نے حصہ لیا
کوئٹہ شہر کے 5 پوائنٹ سے گاڑیوں کو روانہ کیا گیا،عبدالحق اچکزئی
لیاقت بازار مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے
میٹرو پولیٹن کارپوریشن فائر سروسز کے مطابق فائر بریگیڈ کی13 گاڑیاں آگ بجانے میں مصروف رہی
کوئٹہ،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں
ڈائریکٹر فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ نے پلازے کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی لپیٹ میں لیا تھا جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی




