غفلت کی قیمت جان سے ادا کی گئی، اولس نیوز کی رپورٹ پر ذمہ دار گرفتار

اولس نیوز کی ویڈیو رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے کوئٹہ میں مسلم اتحاد کالونی کے قریب جتک اسٹاپ پر مشکیزہ نما واٹر سپلائی ٹینکر پھٹنے کے افسوسناک واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ حادثے میں چھ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن سریاب عزت اللہ نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے مقام کو سیل کر دیا جبکہ واٹر سپلائی کے ذمہ دار ٹینکر مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنا ہے، جس پر شہری حلقوں نے انتظامیہ کے بروقت اقدام کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں