سعودی عرب، مصر، پاکستان اور ترکیہ کا پائیدار امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر زور

سعودی عرب (اولس نیوز)سعودی عرب، مصر، پاکستان اور ترکیہ نے مشرق وسطیٰ اور خطے میں جاری کشیدگی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو پائیدار حل کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مشاورتی اجلاس کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ان 4 میں سے 3 ممالک نے 7 اگست کو مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جبکہ چوتھے ملک یعنی مصر کی بھی معاہدے میں جلد شمولیت کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔ ان ممالک کے مطابق اس معاہدے کا مقصد اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانا، دفاعی تعاون بڑھانا اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے چاروں ممالک کے درمیان مشاورت اور رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے اور پائیدار حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ اس تناظر میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں