کوئٹہ: ارباب کرم خان روڈ پر گیس دھماکہ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی
کوئٹہ (اولس نیوز): کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ مری اسٹریٹ پر گیس دھماکے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق گیس دھماکے میں جھلسنے والے چار افراد میں سے دو معمولی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں متاثرہ خاتون کا جسم تقریباً 90 فیصد تک جھلس گیا ہے، جبکہ 6 سالہ بچی بھی دھماکے کے نتیجے میں 60 فیصد تک جھلس گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے گیس دھماکے کے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔




