راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن گھر میں قتل، شوہر پولیس حراست میں

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق ربیعہ احسن کے قتل کی اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مقتولہ کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جبکہ ان کی گردن پر گولی لگنے کا نشان تھا۔
سی پی او کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں