کوئٹہ ( اولس نیوز ) کوئٹہ پولیس نے دوست کے قتل کے مقدمے میں ریکی کرنے والے دو افراد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکمت اللہ اور اس کے تین ساتھیوں نے ہاشم نورزئی کی گاڑی کو روکا، جس کے بعد حکمت نورزئی نے فائرنگ کی اور گاڑی سے اتر کر دوبارہ گولیاں چلائیں۔ عمران شوکت کے مطابق 16 کروڑ روپے کے تنازعے پر ہونے والے اس قتل میں حکمت اللہ سمیت پانچ افراد گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ اس کا بھائی سعداللہ تاحال مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ سعداللہ نورزئی واقعے کے بعد دھرنے اور فاتحہ خوانی میں بھی موجود تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوست نے دوست کو قتل کیا اور کوئٹہ پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ہاشم خان نورزئی قتل کیس: 5 افراد گرفتار، مقتول سے تعلق اور قتل کی وجہ سامنے آگئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




