بلوچستان حکومت کا ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج کیلئے امریکہ بھجوانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج معالجے کا فیصلہ

چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے گا، حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

اپنا تبصرہ بھیجیں