مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود سے ایف سی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، جے یو آئی کا ردعمل

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے ایف سی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع رہائش گاہ سے بھی سیکیورٹی اہلکار ہٹا دیے گئے، جبکہ اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
جے یو آئی نے سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بدترین اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو کسی بھی نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوگی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر ماضی میں درجنوں خودکش حملے ہو چکے ہیں، اس لیے ان کی سیکیورٹی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں