گوادر کے قریب بسول حادثہ، میر رحمت صالح بلوچ کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے گوادر کے قریب بسول کے مقام پر مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان پیش آنے والے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر خوفناک حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا المیہ ہے۔ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

میر رحمت صالح بلوچ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ انہیں فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر آئے روز المناک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ان حادثات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور مسافر و مال بردار گاڑیوں کی نگرانی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے اور قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دردناک حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں