نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی میں گزشتہ شب مہاجرین کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔
تاحال فائرنگ کی وجوہات، حملہ آوروں کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
نوشکی میں افغان مہاجرین کی گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی



