خاران میں فارم ہاؤس سے قبائلی معتبر قاضی احمد جان محمد حسنی مبینہ طور پر اغواء

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سی پیک روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس سے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی معتبر قاضی احمد جان محمد حسنی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا، جس کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد فارم ہاؤس پہنچے اور قاضی احمد جان محمد حسنی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دے دی گئی ہے، جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

قاضی احمد جان محمد حسنی ایک معروف قبائلی شخصیت ہیں اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے والد ہیں۔

واقعے کے حوالے سے تاحال اغواء کی وجوہات، ملزمان کی شناخت اور مغوی کی موجودہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

واقعے سے متعلق سرکاری مؤقف اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں