کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا، ٹریفک کی روانی متاثر، شہریوں کو مشکلات
کوئٹہ (اولس نیوز): کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد نے محکمہ واسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث مسافروں، مریضوں اور دیگر ضروری کاموں کے لیے سفر کرنے والے افراد کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔احتجاج کے باعث مغربی بائی پاس پر آمدورفت متاثر ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ایمبولینسز اور دیگر ضروری سفر کرنے والے افراد کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج اور ٹریفک کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب محکمہ واسا اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان معاملات حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دھرنا ختم ہو اور مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔
مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا، ٹریفک جام سے شہری پریشان


