مستونگ میں بجلی، سوئی گیس اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک
مستونگ ( اولس نیوز ) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سوئی گیس پریشر کی عدم فراہمی اور گزشتہ چار ماہ سے مختلف راستوں کی بندش کے خلاف مستونگ میں مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جبکہ نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور تاجر برادری کی قیادت بھی احتجاج میں موجود ہے۔ مظاہرین کے مطابق سخت سردی کے باوجود سوئی گیس کا پریشر مکمل طور پر غائب ہے، جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بار بار ٹرپنگ اور ٹو فیز بجلی کی فراہمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مظاہرین نے بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھانے اور سوئی گیس پریشر فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میجر چوک، فیض آباد روڈ سمیت دیگر راستے گزشتہ چار ماہ سے بند ہیں، جس کے باعث متعلقہ علاقوں کے رہ
