کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اور سابق تحصیل ناظم صادق توبہ وال نے اپنے ایک بیان میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل جناب عنایت حسین کے بارڈرز پر تجارت کے حوالے سے حالیہ بیان کو خوش آئند اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں خاندانوں کا روزگار سرحدی تجارت سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈرز پر تجارت کے فروغ اور آسانیاں پیدا کرنے سے نہ صرف بلوچستان کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ ہم کور کمانڈر بلوچستان کے اس مثبت مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔



