عمران خان کو قانونی حقوق ملیں گے، باقی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے قانونی حقوق اور عدالتوں سے ملنے والا ریلیف ضرور دیا جائے گا، تاہم مجموعی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے دفتر کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ ایک دو روز سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ حالات پہلے جیسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف یا اس کی قیادت کا جو قانونی حق بنتا ہے، وہ انہیں ضرور ملے گا اور عدالتوں سے ملنے والا ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا، جبکہ باقی معاملات جوں کے توں برقرار رہیں گے۔

محسن نقوی نے ملک میں کرپشن، نظام کی بہتری اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور نئے صوبوں کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کی تجویز پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں