کوئٹہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان کشیدگی ختم، بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور پولیس حکام کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی باہمی مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے ختم ہوگئی، جس کے بعد بار ایسوسی ایشن نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

یہ پیش رفت ایس ایس پی ٹریفک دوستین دشتی اور ایس پی سٹی آصف غفور کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آئی، جہاں دونوں فریقین نے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے دوران وکلاء کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ متعلقہ معاملے کی محکمانہ انکوائری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد داخلے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔ اس موقع پر پولیس اور وکلاء نے باہمی احترام، تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں