سریاب: ایگل اسکواڈ اور موٹرسائیکل سواروں میں فائرنگ، ایک ہلاک، اہلکار زخمی

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں ایگل اسکواڈ اور موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک جبکہ ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب ایگل اسکواڈ کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ انہوں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایگل اسکواڈ کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار میران بخش زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد لاش اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں