کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا دورہ کیا اور زیرِ علاج رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ نے میر رحمت صالح بلوچ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طبی ماہرین نے وزیراعلیٰ کو میر رحمت صالح بلوچ کی طبی حالت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کو شعبہ امراض قلب میں زیرِ علاج دیگر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
میر سرفراز بگٹی نے اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج کے معیار اور دیگر طبی امور کا بھی جائزہ لیا اور طبی ماہرین سے اس حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
دورے کے موقع پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء اور اراکین بلوچستان اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول سنڈیمن اسپتال آمد، رحمت صالح بلوچ کی عیادت




