وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حکومتی اخراجات پر تنقید

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ملک کے بڑھتے ہوئے قرضے اور حکومتی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تقریباً 99 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے، جبکہ عوام کے پیسوں سے چند روز کی شاہ خرچیوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک طرف ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور دوسری جانب حکومتی سطح پر مہنگے اخراجات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام کے پیسوں سے 11 ارب روپے کا جہاز خریدنے جیسے اخراجات نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی اور بدامنی سے متاثر ہیں، اس لیے دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح، امن و امان اور بنیادی سہولیات پر خرچ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں اور وفاق کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں