ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کل، ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کو انتباہ

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کل 30 ستمبر 2026 مقرر ہے، جس کے پیش نظر ایف بی آر نے تمام متعلقہ ٹیکس دہندگان کو مقررہ وقت تک اپنے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان ریٹرن جمع کرانے سے قبل اپنی آمدن، اثاثوں اور مالی لین دین کی تفصیلات درست طور پر چیک کریں اور ضروری معلومات مکمل فراہم کریں۔
ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ گوشوارے میں غلط، نامکمل یا متضاد معلومات درج کرنے سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں، اس لیے ریٹرن جمع کرانے سے قبل تمام تفصیلات کا جائزہ لیا جائے۔
ایف بی آر کی ویب سائٹ کے مطابق افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOP) کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ 30 ستمبر ہے۔
ٹیکس دہندگان سے کہا گیا ہے کہ آخری وقت کا انتظار کرنے کے بجائے مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاکہ تاخیر سے پیدا ہونے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں