کوئٹہ: ٹینکر مافیا کے خلاف عوامی غم و غصہ، سخت کارروائی کا مطالبہ

سریاب فیض آباد میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کی لاپرواہی کے باعث آئے روز معصوم بچے اور نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے ٹینکروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، خصوصاً کم عمر (بغیر لائسنس) ڈرائیوروں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں، اوور اسپیڈنگ، غیر فٹ گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں