بلوچستان میں گندم بحران، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کوئٹہ( اولس نیوز ) کوئٹہ بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں اور مختلف عوامی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس بحران کے پیچھے بعض بااثر عناصر، فلور مل مالکان، ڈیلرز اور متعلقہ حکومتی شخصیات کی مبینہ ملی بھگت کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ عوام کا مؤقف ہے کہ اگر کسی وزیر، سرکاری عہدیدار یا بااثر شخصیت کا کردار سامنے آتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔شہریوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، متعلقہ اداروں اور احتسابی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی قلت، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ممکنہ بدعنوانی کی آزادانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں