کسٹم اہلکاروں نے غریب رکشہ ڈرائیور مزدور سے 70 لیٹر پٹرول زبردستی اتارکر اپنی 1کروڑ 50 لاکھ کی ریوو گاڑی میں رکھ کر غریبوں کے خون، پسینے کے پیسوں سے، ان مزدوروں کے مفت کے پٹرول سے اپنی عیاشیاں کرتے ہیں اور اپنی بیوی، بچوں کو پکنک کیلئے گھماتے ہیں.
بلوچستان کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اسکا آنکھوں دیکھا حال ملاحظہ کریں۔۔۔!”
سرفراز بگٹی صاحب سے درخواست ہے کہ روزگار تو پہلے سے نہیں، نوکری پیسوں کے بغیر نہیں ملتی، فیکٹریاں بلوچستان میں نہیں، بچا کچا یہ تیل کا کاروبار جس سے لاکھوں غریبوں کے گھر کے چولہے جل رہے ہیں پھر اوپر سے یہ حال ہے.
یہ 100 میں بمشکل ایک ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا ہے روزانہ ایسے کئی واقعات ان غریبوں کے ساتھ کسٹم اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے پیش آتے ہیں جسکا کوئی نوٹس لینے والا نہیں.




