فیفا ورلڈکپ: کیپ وردے نے یورپی چیمپئن اسپین کو اپ سیٹ کردیا

فیفا ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب یورپی چیمپئن اسپین کو ورلڈ کپ کی نووارد ٹیم کیپ وردے کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر اکتفا کرنا پڑا۔

ہسپانوی ٹیم نے میچ کے دوران 74 فیصد گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور متعدد حملے کیے لیکن وہ کیپ وردے کے دفاعی حصار کو توڑنے میں ناکام رہی۔

اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے دوسرے ہاف میں بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یامال کو بھی میدان میں اتارا مگر وہ بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسری جانب کیپ وردے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اس نتیجے کو فتح کے مترادف قرار دیتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھاکر 48 کیے جانے کے باعث 5 لاکھ 25 ہزار آبادی پر مشتمل اس جزیرہ نما ملک کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں