کوئٹہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہر کے مختلف پٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

کوئٹہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہر بھر میں پٹرول نایاب ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف پٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

شہری صبح سویرے ہی پٹرول کے حصول کے لیے پمپوں پر پہنچ گئے، تاہم کئی گھنٹے انتظار کے باوجود بیشتر افراد خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پٹرول کی فراہمی کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پٹرول بحران کے باعث طلبہ بھی متاثر ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں بچے اسکولوں تک پہنچنے سے محروم رہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے فوری نوٹس لینے اور پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں