روٹ 164 بسوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک منصوبے صوبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیوزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور جدت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 متعارف کرا دی، صوبے میں جدید ابلاغی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے،مصنوعی ذہانت پر مبنی بھرتی نظام سے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ ملا ہے،بلوچستان میں آئی ٹی پارکس، یوتھ آئی ٹی پروگرامز اور ای گورننس اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے،
روٹ 164 بسوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک منصوبے صوبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ اور ڈیجیٹل اسکلز پروگرامز حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے جدید منصوبوں سے بلوچستان کو مستقبل سے ہم آہنگ صوبہ بنایا جا رہا ہے،
حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں