بلوچستان میں “کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” کا انقلابی آغاز،

بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں “کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” کے ذریعے علم کی شمعیں روشن کرنے کا منفرد اقدام، قریہ قریہ بچوں تک تعلیم کی روشنی پہنچنے لگی

“کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی، بچوں کی تعلیم سے وابستگی میں اضافہ

موبائل اسکولز کے طور پر شروع ہونے والا منصوبہ چلتی پھرتی لائبریری درس و تدریس اور جدید “سائنس کی سواری” میں تبدیل ہوگیا

موبائل سائنس لیب تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں میں سائنسی سوچ، تجسس اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے لگی

ایسے تخلیقی اور باہمت اقدامات بلوچستان کے روشن اور تعلیم یافتہ مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت تعلیم کے فروغ اور بچوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

یہ اقدام اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم کو بھی مؤثر انداز میں تقویت دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار مسرت

اپنا تبصرہ بھیجیں