کوئٹہ ( اولس نیوز) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے پنشنرز میں پنشن چیکس تقسیم کر دیے گئے۔
اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ پنشنرز کو ان کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کی گئی اور آج انہیں پنشن ملنے پر دلی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشنرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جامعات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے پنشن کے اجرا اور جامعہ کے مسائل کے حل میں تعاون پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔




