پاکستان عالمی برادری میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، میر سرفراز بگٹی کا جیکب آباد میں میڈیا سے خطاب

جیکب آباد (اولس نیوز ) جیکب آباد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک حساس خطہ ہے جہاں حالات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور اس جدوجہد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے والد میر احمد نواز المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایرانی پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی کوئی سرکاری قیمت مقرر نہیں کی گئی سرحدی علاقوں میں محدود سطح پر ایرانی پیٹرول کی غیر رسمی تجارت ہوتی ہے تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کے وہی سرکاری نرخ لاگو ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں عالمی صورتحال، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو اس کے اثرات پورے خطے، بالخصوص بلوچستان پر شدید مرتب ہوتے کیونکہ صوبہ جغرافیائی طور پر ہمسایہ ممالک کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث نہ صرف پاکستان کو ایک بڑے بحران سے بچایا گیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کا وقار بھی بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف جکھرانی خاندان یا قبیلے کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے قبائل کا اجتماعی نقصان ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، میر ظہور بلیدی، عبدالمجید بادینی، مولوی نور اللہ، حاجی برکت رند سمیت دیگر معززین بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں